کاروبار
14 مارچ ، 2012

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹوں کیلئے بند

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹوں کیلئے بند

کراچی… سندھ بھر میں صبح نو بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیئے گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے جیو نیوز کوبتایا کہ سی این جی بندش شیڈول سے ہت کر کرنے کی وجہ بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی کے باعث یومیہ 5 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہمی میں تعطل اور اسے صحیح کرنے کی کوشش کے بعد دیگر کمپریسر میں خرابی اور اس سے 25 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہمی کچھ گھنٹوں کے لیے معطل ہو نا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے قبل صبح سے ہی گاڑیوں کی طویل قطاریں سڑکوں پر گیس بھروانے کیلئے انتظار میں کھڑی نظر آئیں جس کے باعث بعض جگہوں پر ٹریفک بھی جام ہو گیا۔

مزید خبریں :