صحت و سائنس
14 مارچ ، 2012

قبائلی علاقوں میں پو لیو کے دو کیسز سامنے آگئے

قبائلی علاقوں میں پو لیو کے دو کیسز سامنے آگئے

پشاور… قبائلی علاقوں میں پو لیو کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ دونوں بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ ای پی آئی فا ٹا حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے قاضی آباد میں فرمان اللہ نامی چھ ماہ کے بچے اورٹاپو مازخیل میں نائلہ نامی بچی میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے رواں سال کے دوران فاٹا میں پو لیو کے 5 کیسز سامنے آئے ہے جن میں 4 خیبر ایجنسی اور ایک کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی دور دراز علاقوں تک عدم رسائی ہے۔

مزید خبریں :