پاکستان
22 جولائی ، 2013

افغان صدر حامد کرزئی نے دورہ پاکستان کیلئے شرائط عائد کردیں

افغان صدر حامد کرزئی نے دورہ پاکستان کیلئے شرائط عائد کردیں

کابل…افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے شرائط عائد کردیں،ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے افغان صدارتی محل کے تر جمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حامد کر زئی کا موقف ہے کہ اگر دورہ پاکستان کا ایجنڈا واضع ہو توافغان وفد پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے،افغا ن صدارتی آفس کے مطابق صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے دورے کی دعوت اصولی طور پر قبول کی۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز گزشتہ روز ایک دن کے سرکاری دورے پرکابل پہنچے تھے ۔

مزید خبریں :