دنیا
24 جولائی ، 2013

بھارت کی معاشی ترقی کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے،امریکی نائب صدر

بھارت کی معاشی ترقی کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے،امریکی نائب صدر

نئی دہلی…امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بھارت کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ نئی دہلی میں امریکی نائب صدرنے بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔اس موقع پرجوبائیڈن کا کہنا تھا امریکا ایشیا میں مضبوط معیشت کے لیے بھارت کی اقتصادی کوششوں میں بھرپورتعاون کرے گا۔امریکی نائب صدر 4روزہ دورے پر بھارت میں ہیں۔ان کے دورے کا مقصد امریکا اور بھارت کے درمیان معاشی اور دفاعی تعاون کوفروغ دینا ہے۔ جوبائیڈن آج ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :