25 جولائی ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 40 سالہ شخص گلے پر ڈوری پھرنے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کا رہائشی گوشت کا کاروبار کرنے والا 40 سالہ مبارک علی موٹر سائیکل پر سمن آباد جا رہا تھا،،یتیم خانہ چوک کے قریب گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا ، راہگیروں نے فوری طور پرنجی اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ۔