14 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… عمدہ کافی بنانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں نیویارک میں کا فی بنا نے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے Latte Artچیمپئن شپ نامی اس سالانہ مقابلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مر دوخواتین نے شرکت کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے 64کافی میکرز نے شرکت کرتے ہوئے عمدہ کافی بنانے کے چیلنج کو قبول کیا اور تین منٹ کے مختصر وقت میں ناصرف بہترین کافی تیار کی بلکہ اُسے خوبصورتی سے ڈیکوریٹ بھی کیا۔ اس موقع پر موجود جج حضرات نے باری باری تمام شرکاء کی تیار کردہ کافی پی کر اسکا ذائقہ چکھا اورکافی بنانے کے طر یقہ کار،پریزینٹیشن،رفتار،کافی ،دودھ اورکریم سے بننے والی کافی کی رنگت،اور خوبصورتی سے سجاکر پیش کر نے تک کے تما م مراحل کا جا ئزہ لے کر شر کاء کو نمبر دئیے ۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد مقابلہ ہانگ کانگ کے24سالہYeung Yiu Faiنے جیت لیا جسے 2ہزار500ڈالر کی انعامی رقم کا حقدار ٹھہرایا گیا۔