دلچسپ و عجیب
02 جنوری ، 2012

برطانیہ: 24سالہ کتے کودنیا کے معمر ترین ہونے کا اعزاز

لندن…این جی ٹی…گذشتہ دنوں جاپان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معمر ترین کتےPusukeکے انتقال کے بعد برطانوی کاؤنٹی ایسکس سے تعلق رکھنے والےPipنامی کتے کو دنیا کا معمر ترین بقیدِ حیات کتا تسلیم کرلیا گیا ہے۔24سالہ Pipایکروبیٹک صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور آگ کے چکر سے چھلانگ لگانے کے علاوہ ہتھیاروں کا سراغ لگانے اور برطانوی شاہی خاندان کے لیے بھی کرتب بازی کا مظاہرہ کرچکا ہے۔اب تک ہزاروں منفرد اور دلچسپ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والےPipکی عمر24 برس 5 ماہ ہے جس کے تحت اُسے دنیا کے معمر ترین کتے کے اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید خبریں :