14 مارچ ، 2012
لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں کامیابی کے بعد بلیو آسٹرو ٹرف بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم فنڈز ملنے کے باوجود تاحال نہیں بنائی جا سکی دوسری طرف ڈی جی اسپورٹس عثمان انور کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں آسٹرو ٹرف مکمل ہو جائے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایاکہ اولمپکس بلیو آسٹروٹرف پر ہوں گے، اس لئے اس کی سخت ضرورت ہے، اپریل میں بھارت اور ملائیشیا کو بھی پاکستان آنا ہے جنہیں بلیو ٹرف پرکھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن اب تک یہ کام تاخیر کا شکار ہے، ڈی جی اسپورٹس عثمان انور کا کہنا تھا کہ بلیو ٹرف کیلئے کمیٹی بنادی ہے، یہ کام جلدمکمل ہوجائیگا۔