کھیل
14 مارچ ، 2012

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا

لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں ورلڈ ہاکی سیریز کیلئے بھارت جانے والے کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی ٹیم چھوڑنے والے تو سرحد پار کرگئے،مگر ان کامستقبل کیا ہوگا، ان پر تاحیات پابندی یا چند سال کیلئے ہاکی کے دروازے بندکئے جاسکتے ہیں ، فیصلے کی گھڑی زیادہ دور نہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کل ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ بھارت میں ورلڈ سیریز کھیلنے والوں کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ خدشہ ہے بھارت جانے والے کھلاڑیوں کو 5، 5 سال پابندی کی سزا ملے گی، سینٹرل کنٹریکٹ بھی منسوخ کردیا جائے گا۔ ایسا ہوگیا تو اولمپکس میں پاکستان ٹیم کے پاس نہ ریحان بٹ ہوگا، نہ شکیل عباسی، سینٹرل کنڑیکٹ منسوخ ہوجائیں گے۔ پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں غیرملکی کوچ سے بھی ناطہ توڑسکتی ہے۔

مزید خبریں :