15 مارچ ، 2012
قطر … افغان طالبان نے قطر میں امریکا کے ساتھ امن مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کا کہنا تھا کہ امریکا نے امن مذاکرات کیلئے شرائط پوری نہیں کیں۔ افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو بے معنی قرار دے دیا۔طالبان نے امن مذاکرات میں امریکیوں کے رویے کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کی بھی تردید کردی ہے۔