دنیا
15 مارچ ، 2012

امریکی فورسز دیہی علاقوں کو خالی کردیں، افغان صدر کا مطالبہ

امریکی فورسز دیہی علاقوں کو خالی کردیں، افغان صدر کا مطالبہ

کابل … افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی فورسز سے ملک کے دیہی علاقے چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا سے ملاقات میں افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مقامی فورسز کو سال 2013ء تک ملک کی سیکیورٹی کا نظام سپرد کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کی سیکیورٹی کا نظام مقامی فورسز کے حوالے کرنے کی سال 2014ء کی تجویز نہیں مانتے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ افغان فورسز ملک کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے ملک کے دیہی علاقوں سے امریکی فورسز کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز کو ان علاقوں سے واپس بلواکر فوجی اڈوں پر تعینات کیا جائے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے صدر کرزئی سے ملاقات کے بعد یقین کا اظہار کیا کہ 2014ء کے بعد امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد بھی فوج کا افغانستان میں کردار رہے گا۔

مزید خبریں :