صحت و سائنس
10 اگست ، 2013

امریکا : 2 خواتین نے 100 پاوٴنڈ سے زائد وزن کم کرکے حیران کردیا

امریکا : 2 خواتین نے 100 پاوٴنڈ سے زائد وزن کم کرکے حیران کردیا

نیویارک…امریکا میں 2 خواتین نے 100 پاوٴنڈ سے زائد وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔امریکا کے مشہور ” پیپل“ میگزین کے تازہ شمارے کے سرورق پر اس بار دو ایسی خواتین جلوہ گر ہیں جنھوں نے اپنے عزم سے مثال قائم کردی ہے۔ ان دو خواتین میں سے ایک 22 سالہ ماریا جیروش ہے جس نے ایک سال کے دوران اپنا وزن 109 کلو سے کم کرکے 62 کلو کرلیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ماریا نے بتایا کہ 15 سال کی عمر میں ہی اس کا وزن 100 کلو سے بڑھ گیا تھا۔ موٹاپے کی وجہ سے اسے مشکلات اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔گزشتہ سال اس نے اپنی حالت بدلنے کی ٹھانی۔ماریا کے مطابق ورزش اور غذاوٴں میں تبدیلی کی وجہ سے وہ ایک سال میں اپنا وزن 45 کلو کم کرنے میں کامیاب ہوئی اور اب وہ بے حد خوش ہے۔

مزید خبریں :