کھیل
15 مارچ ، 2012

مشل وین ڈین فارغ، خواجہ جنید قومی ہاکی ٹیم کے کوچ، اختر رسول منیجر مقرر

مشل وین ڈین فارغ، خواجہ جنید قومی ہاکی ٹیم کے کوچ، اختر رسول منیجر مقرر

لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مشل وین ڈین کو فارغ کردیا گیا، اختر رسول منیجر اور خواجہ جنید کوچ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ورلڈ ہاکی سیریز میں شریک کھلاڑیوں کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مشل وین ڈین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق اختر رسول قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اور خواجہ جنید کوچ ہوں گے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ورلڈ ہاکی سیریز میں شرکت کیلئے بھارت جانے والے کھلاڑیوں کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا۔ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی سیریز کیلئے جانے والے کھلاڑیوں کو صفائی کاموقع دیا جائے گا اور ان سے متعلق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :