15 مارچ ، 2012
لندن … حسین حقانی کا کہنا ہے کہ کچھ محب وطن لوگوں نے اس طرح کی ہواچلائی کہ غلط باتیں بھی صحیح لگنے لگیں۔ میمو کمیشن کے حوالے سے حسین حقانی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے بادل چھٹتے جارہے ہیں چیزیں صاف ہوتی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ جب نیا فون لیا جاتا ہے تو ظاہر ہے پرانا چھوڑ دیتے ہیں اور نیا بلیک بیری لیا تھا تو پرانا ضائع کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرانا فون کس طرح کمیشن میں پیش کروں۔ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پہاڑ کو جتنا بھی کھودا جائی گا چوہا ہی نکلے گا اور چوہے کو روز دیکھتے ہیں۔