پاکستان
15 مارچ ، 2012

نئے مینڈیٹ کیلئے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے، لیاقت بلوچ

نئے مینڈیٹ کیلئے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے، لیاقت بلوچ

لاہور … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت چار سال مکمل کر چکی ہے اور پانچواں بجٹ لانے کا شوق پورا بھی کرلے تو ملک میں جمہوریت اور قومی اعتماد کی بحالی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاتاخیر عوام سے نئے مینڈیٹ کیلئے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔ وہ لاہو ر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن بحران میں اضافہ کر رہاہے اس لئے اب بلاتاخیر عوام سے نئے مینڈیٹ کیلئے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، عسکری، عدالتی اور انتظامی قیادت کو بیک وقت قومی سلامتی کیلئے درست سمت میں تیز رفتار بروقت فیصلے کرنے ہوں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے ناگزیر ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے مطابق اسلامی نظریہ کی بالادستی کو عملاً نافذ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کریں تاکہ عدلیہ سیاست سے بالاتر ہو کر انصاف کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرسکے۔

مزید خبریں :