پاکستان
15 مارچ ، 2012

کراچی:کھارادر سے 160 کلو ہیروئن برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی:کھارادر سے 160 کلو ہیروئن برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی … کراچی کے علاقے کھارادر میں فلاحی ادارے نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور 3 ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی مقدار 160 کلو گرام سے زائد ہے۔ ایس ایس پی ساوٴتھ نعیم شیخ نے کھارادر تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فلاحی ادارے کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو مشکوک حالت میں اس کے 2 ساتھیوں سمیت اس وقت پکڑا جب وہ ایمبولینس میں ڈرمز وغیرہ رکھ کر مواچھ گوٹھ سے شہر کی جانب آرہا تھا، فلاحی ادارے کی جانب سے ملزمان اور برآمد کیے گئے ہیروئن کے ڈرمز پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ پولیس نے ڈرمز میں موجود کیمیکل کو پی سی ایس آئی آر میں بھجوایا جہاں سے یہ تصدیق ہوئی کہ ڈرمز سے ملنے والا کیمیکل ہیروئن ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ان کا تعلق بین الاقوامی اسمگلر گروپ سے ہے اور برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے کی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید خبریں :