پاکستان
15 مارچ ، 2012

ہزارہ ڈویژن کے زلزلہ متاثرین کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

اسلام آباد … ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے زلزلہ متاثرین نے بحالی فنڈز روکنے کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا۔ زلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں 250 سے زائد اسکول تباہ حال پڑے ہیں اور ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز روک لیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ گھروں، مساجد اور اسکولز کی تعمیر نو کھٹائی میں پڑ گئی ہے، متاثرین نے آدھے گھنٹے تک جناح ایونیو ٹریفک کیلئے بند رکھی جس کے بعد وفاقی وزیر خورشید شاہ مذاکرات کیلئے پہنچ گئے اوریقین دہانی کرائی کہ رواں ماہ کے آخر تک فنڈز بحال کر دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :