پاکستان
15 مارچ ، 2012

پشتہ خرہ میں ہونیوالے دھماکے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور … پشتہ خرہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض کاروباری مراکز اور شہر کی ایک مصروف ترین شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا ہے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ تھانوں کے حفاظتی انتظامات بھی بڑھادیئے گئے ہیں۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کے قریب بھی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے اور ملحقہ ایف سی پلازہ اور دل جان پلازہ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ مصروف اہم شاہراہ جیل روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ جیل روڈ پر خیبر پختونخوا اسمبلی، ہائی کورٹ، نشتر ہال اور سینٹرل جیل واقع ہیں۔

مزید خبریں :