15 مارچ ، 2012
مظفر آباد … آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جون 2011ء میں ہٹیاں بالا کے رہائشی تسلیم نے اشتعال میں آکر قرآن پاک کی بے حرمتی کی، جرم ثابت ہونے پر مجرم تسلیم کو ضلعی فوجداری عدالت نے عمر قید جبکہ اس جرم میں ساتھ دینے پر اس کے بھائی سلیم کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔