15 مارچ ، 2012
راولپنڈی … پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئرچیف مارشل راوٴ قمر سلیمان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے الوداعی ملاقات کی۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے ایئر چیف مارشل راوٴ قمر سلیمان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھا نے میں اہم کردار ادا کیا جس سے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز میں بہتری آئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل راوٴ قمر سلیمان 18 مارچ کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے۔