16 مارچ ، 2012
نئی دہلی. . . . اجمل قصاب کیس میں بھارت نے پاکستانی کمیشن کو گواہوں سے جرح کی اجازت نہیں دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجمل قصاب کیس میں پاکستانی کمیشن کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔مگرچاروں گواہوں پر جرح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس وقت پاکستانی جوڈیشل کمیشن ممبئی میں موجود ہے۔ گواہوں میں چیف انویسٹی گیشن افسر،مجسٹریٹ اور 2 ڈاکٹرز شامل ہیں۔