کاروبار
15 اگست ، 2013

کنٹرول لائن کشیدگی کے باوجودبھارت پاکستان سے پیاز خریدنا چاہتا ہے

 کنٹرول لائن کشیدگی کے باوجودبھارت پاکستان سے پیاز خریدنا چاہتا ہے

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ لکھتا ہے کہ کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی کے باوجود بھارت پاکستان سے پیاز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔بھارت کی مرکزی حکومت نے ملک میں جاری پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے جن ممالک سے پیاز کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے اس کے علاوہ دیگر ممالک میں چین،ایران اور مصر سے بھی پیاز خریدنے کا دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔ایران میں پیاز پاکستان،مصر اور چین سے زیادہ سستا ہے۔ بھارتی حکومت نے سیاسی نتائج کے خدشات کے پیش نظر برآمدات کی حوصلہ شکنی کے لئے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت650ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے۔ تجارت اور صنعت کے بھارتی وزیر آنند شرما نے یہ خیال پیش کیا کہ اگر پیاز کی قیمتیں35روپے فی کلو کو چھولیں تو کم از کم برآمدی قیمت کا اطلاق ختم کردیا جائے،لیکن ان کی اس تجویز کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز دہلی،کولکتہ،چندی گڑھ،پٹنہ میں پیاز70سے80روپے فی کلو گرام فروخت ہوتا رہا،جب کہ ممبئی اور چنائی میں60سے70روپے فی کلو گرام رہا۔بھارت کی دو ریاستیں مہاراشٹر اور کرناٹک ملک کی مجموعی پیداوار کا40فی صد پیدا کرتا ہے۔بھارت نے رواں برس اپریل تا جولائی6.94لاکھ ٹن پیاز برآمد کیا،2012-13میں پیاز کی پیداوار16.6ملین ٹن رہی۔

مزید خبریں :