کھیل
15 اگست ، 2013

ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس 19 اگست کو طلب

ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس 19 اگست کو طلب

اسلام آباد… پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس 19 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ ایونٹس‘ ڈیوس کپ رپورٹ اور بجٹ کے معاملات اجلاس کے ایجنڈے کا خاص حصہ ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے صدر کلیم امام کریں گے۔ تقریباً پونے دو سال بعد ہونے والے جنرل کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ملک میں ٹینس کی بدترین صورتحال اور دیگر ایونٹس کا اپنے اپنے صوبوں میں متحرک نہ ہونے پر اراکین کے درمیان گرماگرم بحث کا امکان ہے۔ پی ٹی ایف کی جانب سے ٹورنامنٹس کرانے پر پابندی کے بارے میں بھی جائزہ لیا جائے ہے۔

مزید خبریں :