16 مارچ ، 2012
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی لاپتہ سابق اہلیہ اداکارہ سپنا خان کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اس سلسلے میں سیشن عدالت کے فیصلوں پر عمل کیا جائے اور پولیس کسی دباوٴ میں آئے بغیر معاملہ کی قانون کے مطابق تفتیش کرے۔ سپنا خان کے والد مثل خان نے دوست محمد کھوسہ کے خلاف سپنا کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جبکہ دوست کھوسہ نے بھی سپنا کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔