16 مارچ ، 2012
لندن / اسلام آباد … زاہد حسین بخاری نے میمو گیٹ تحقیقات کمیشن میں جرح سے باضابطہ طور پر انکار کرتے ہوئے اپنے موٴکل حسین حقانی سے بھی معذرت کرلی ہے۔ جس وقت زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے میمو کمیشن میں بیان دیا اس موقع پر حسین حقانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ زاہد حسین بخاری نے کہا ہے کہ میں اس پوزیشن میں نہیں کہ ان حالات میں جرح کروں، حسین حقانی کے وکیل کے طور پر مزید کام نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کمیشن کا احترام کرتے ہیں اور اگر ان کے کسی جملے سے دل آزاری ہوئی ہو تو کمیشن سے معذرت چاہتے ہیں۔