16 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اکمل رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ کراچی میں گزشتہ شب پٹیل پاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفریہ الائنس کے رکن محسن رضوی زخمی جبکہ ان کے بیٹے اکمل رضوی جاں بحق ہو گئے تھے ۔جاں بحق ہونے والے اکمل رضوی کی نمازہ جنازہ ناظم آباد میں واقع نور ایمان مسجد میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر جعفر یہ الائنس کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقتول کی تدفین وادی حسین قبرستان میں ادا کی گئی۔ جعفر الائنس کے سربراہ عباس کمیلی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جبکہ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 48 گھنٹے کا وقت دیا بصورت ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔