پاکستان
16 مارچ ، 2012

حکومت کا ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

کراچی … سندھ حکومت نے ڈیپوٹیشن پر تعینات 100 سے زائد افسران کو ان کے اداروں میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیپوٹیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اس وقت وفاقی اداروں سمیت مختلف کارپوریشنوں اور محکموں کے 100 سے زائد افسران سندھ حکومت میں ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ افسران سیاسی بنیادوں پر اثر و رسوخ استعمال کرکے اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری بلدیات سمیت سندھ حکومت میں پولیس اور دیگر محکموں میں بااثر افسران ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں :