کھیل
27 اگست ، 2013

زمباوے نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہرادیا

زمباوے نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہرادیا

ہرارے…زمبابوے نے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہراکر تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کرلی۔زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف245کو 48.2اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 246بناکر حاصل کرلیا۔اس سے قبل ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹیں کھوکر 244رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف حاصل کرنے کا آغاز نہایت ہی پراعتماد انداز میں کیا اور اسکی اوپننگ جوڑی سبانڈا 54اور مسکڈزا 85نے 107کا آغاز فراہم کیا۔بعدازاں افریقی کپتان برینڈن ٹیلر نے ناقابل شکست 43کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنادیا۔اس موقع پر نوجوان سین ولیمز نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور میچ کے آخر تک کریز پر موجود رہے۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل 2اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ کے دوران زمبابوے کی ٹیم خاصی کنٹرول میں نظر آئی ۔ واضح رہے کہ یہ پندرہ سال میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح ہے،جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج تک کل 45ایک روزہ میچز ہوچکے ہیں ان میں یہ زمبابوے کی تیسری فتح ہے۔دوسری جانب پاکستان کے کپتان مصباح الحق جوکہ اب تک 126ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں یہ انکا بحیثیت کپتان مسلسل 50واں ایک روزہ میچ تھا۔اب دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ایک روزہ میچ ہرارے میں ہی جمعرات 29اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :