دلچسپ و عجیب
02 جنوری ، 2012

فلور فائیٹ:اسپین میں ہوئی آٹے کی بارش

میڈرڈ…این جی ٹی…دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایسے لو گوں کی کمی نہیں جو نت نئے انداز اپنا کر تفریح حاصل کر تے ہیں ۔اسپین کے شہر Alicanteمیں سالانہ فلور فائیٹ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں شہریوں نے گلیوں میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر آٹے کی بارش کی۔ اس فائیٹ میں مرد اور خواتین نے خصوصی طورپر تیار کردہ فوجی طرز کے لباس پہن کر شرکت کی جبکہ آٹے کے ملیدے کو برتنوں کے بجائے پائپ کے ذریعے پانی کی طرح ایک دوسرے پر بر سایا اور محظوظ ہوئے۔ اسپین میں فلور فائیٹ فیسٹیول دوسوسال پرانا تہوار ہے جسے آج بھی شہری ہر سال بھر پور جوش وجذبے سے مناتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :