19 جنوری ، 2012
لاہور …لاہور میں سی آئی اے پولیس نے 3 مارچ 2009 کو لبرٹی مارکیٹ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث مزید 7دہشت گردوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث 14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حملے میں ملوث ان ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تحریک سے بتایا گیا ہے۔گرفتار شدگان سے 7 کلاشنکوف،ایک خود کش جیکٹ،8 ہینڈ گرنیڈ اور ایک ہزار گولیاں برآمد کی گئی ہیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حملے میں ملوث ان ملزمان میں سمیع الله،عبیدالله،محسن ،جاوید انور،قاری اشفاق، عبید الرحمن اور امان الله شامل ہیں۔پولیس نے شہر میں درباروں اور پولیس پر کریکر دھماکوں میں ملوث دیگر 7 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے ان واقعات میں فیصل ٹاوٴن،گرین ٹاوٴن، ستوکتلہ اور بادامی باغ میں ہونے والے دھماکے شامل ہیں۔ کریکر دھماکوں میں ملوث گرفتار ہونے والے ان ملزمان میں عنایت الله،حافظ قاری غلام محمد،حکیم محمد،محمد اختر،محمد یوسف،اور محمد یونس شامل ہیں۔