کھیل
02 ستمبر ، 2013

پہلا ٹیسٹ :پاکستان اور زمبابوے کل ہرارے میں مد مقابل ہوں گے

پہلا ٹیسٹ :پاکستان اور زمبابوے کل ہرارے میں مد مقابل ہوں گے

ہرارے…پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ہرارے میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ون ڈے کی طرح ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے پرامید ہیں۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلیں گے۔پاکستانی نژاد زمبابوین بیٹسمین سکندر رضا نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز اور بورڈ کے درمیان مالی معاملات کا تنازع بھی جلد حل ہوجائے گا۔اس سے پہلے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 15 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، 9 میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے ، 2 میں زمبابوے کی ٹیم نے فتح سمیٹی، 4 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔

مزید خبریں :