06 ستمبر ، 2013
سیدوشریف …سید و شریف اسپتال میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ضلع سوات میں اب تک اکیس سو افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان مطابق ڈینگی میں مبتلا خاتون ربیعت کو گزشتہ روز اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا ، لیکن پانچ روز سے ڈینگی وائرس میں مبتلا خاتون جانبر نہ ہوسکی اور اسپتال میں دم توڑ گئی۔ڈاکٹر واصل خان کا کہنا ہے کہ اس وقت سوات شہر میں مزیدننانوے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سیدو شریف اسپتال میں 199مریض زیرعلاج ہیں۔جس کے بعد ضلع سوات میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2100ہوگئی ہے۔