19 مارچ ، 2012
کنگز ٹاوٴن....ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔کنگز ٹاوٴن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ چالیس اوورز تک محدود کر دیا گیا جن میں آسٹریلیا نے نو وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔سنیل نارائن نے چار اور کیمارروچ نے دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چالیس اوورز میں جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 38.3 اوورز میں پانچ وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔کیرون پولارڈ نے ناٹ آوٴٹ 47 اور ڈیوائن بریوو نے 30 رنز بنائے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔