19 مارچ ، 2012
ایتھنز ....یونان میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین نے اسٹیڈیم کومیدان جنگ میں بدل دیا۔ایتھنز میں دومشہورٹیموں کے درمیان اہم میچ جاری تھا کہ ایک ٹیم کے سپورٹرزنے خراب کارکردگی پر اچانک مشتعل ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ پولیس نے روکنے کی کوشش کی توتماشائیوں نے جنگلے ،سیٹیں ا ورپیٹرول بم سے حملہ کردیا۔ پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں پرآنسوگیس کے شیل پھینکے جس سے اسٹیڈیم پینتالیس منٹ تک میدان جنگ بنارہا ۔جب میچ دوبارہ شروع ہواتوآخری نومنٹ میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے گول کرنے پر تماشائی پھربھڑک اٹھے۔ہنگامہ آرائی کے دوران بیس پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ پچاس افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔