انٹرٹینمنٹ
19 مارچ ، 2012

ودیا بالن کی ’کہانی ‘شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب

ودیا بالن کی ’کہانی ‘شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب

ممبئی… ودیا بالن کی کہانی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی اور سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ودیا بالن کی قسمت ان دنوں ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور ایک کے بعد ایک ان کی فلمیں باکس آفس پر کمال دکھا رہی ہیں۔ڈرٹی پکچر پر نیشنل ایوارڈ لینے کے بعد ودیا نے فلم کہانی کی صورت میں ایک اور ہٹ دے دی ہے ۔ چھوٹے بجٹ کی اس فلم میں ودیا کی اداکاری نے شائقین کو کافی متاثر کیا اور فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فلم ایک عورت کی کہانی ہے جو اپنے کھوئے ہوئے شوہر کی تلاش میں نکلتی ہے۔

مزید خبریں :