18 فروری ، 2025
بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کی کنسرٹ کے دوران والد کی ویڈیو کال ریسیو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر چندی گڑھ میں ارجیت سنگھ کا کنسرٹ جاری تھا اور وہ براہ راست پرفارم کر رہے تھے تو ایسے میں ان کے والد کی ویڈیو کال آگئی۔
ان کے منیجر نے فون پرفارم کرتے ارجیت کو دیا تو انہوں نے اسٹیج پر کال ریسیو کی اور گاتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔
ارجیت نے والد کو کنسرٹ کے مناظر دکھائے اور اس دوران مداحوں سے کہا کہ میرے والد ویڈیو کال پر ہیں۔
گلوکار کی والد کی کال ریسیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔