Time 18 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

دوستوں کے جسم اور منہ سے بدبو آنے کی بات کرنے پر جگن کاظم کو سخت تنقید کا سامنا

مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوران شو دوست احباب کے جسم سے بُو آنے کی بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جگن کاظم نے کچھ دن قبل اپنے شو میں حفظانِ صحت کی اہمیت پر بات کی تھی اور اسی دوران انہوں نے ایک شادی پر اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بھی بتایا۔

میزبان نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل  ایک شادی میں گئیں جہاں ایک جاننے والے خاندان کے افراد سے انہوں نے بات کی۔ جگن کے مطابق ان میں سے دو افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی۔

ٹی وی میزبان نے بتایا تھا کہ ان لوگوں کے جسم اور کپڑوں سے اتنی زیادہ بدبو آ رہی تھی کہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ ہو رہا تھا۔

جگن کاظم نے کہا کہ لگتا تھا ان دونوں نے کئی دن سے اپنے بال تک نہیں دھوئے اور ان کے بالوں میں خشکی بھی نظر آرہی تھی جس سے معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے بال تک نہیں دھوئے۔

جگن کاظم نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے جاننے والے خاندان کے دونوں افراد نے دانتوں کی صفائی بھی نہیں کی ہوئی تھی، اس لیے ان کے بات کرتے وقت بھی بدبو آ رہی تھی، اس خاندان سے میرا بہت لاڈ بھی ہے لیکن یہ لوگ اس حالت میں تھے۔

میزبان نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ جب بھی محفل یا پروگرام میں جائیں تو اپنی صفائی کا خیال رکھیں کیوں کہ ان کی بدبو سے ناصرف ان کی شخصیت بلکہ دوسرے افراد کو بھی تکلیف ہو سکتی ہے اور آپ انہیں جاکر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ آپ کے پاس سے بدبو آرہی ہے۔

جگن کی اس بات پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے:

دوستوں کے جسم اور منہ سے بدبو آنے کی بات کرنے پر جگن کاظم کو سخت تنقید کا سامنا
فوٹو: اسکرین گریب

مزید خبریں :