کاروبار
17 ستمبر ، 2013

سندھ بھر میں دو دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے

سندھ بھر میں دو دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے

کراچی…سی این جی ایسوسی ایشن کا سندھ میں جمعرات کو ہڑتال کا اعلان سندھ بھر میں دو دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔اسطرح سندھ کے عوام رواں ہفتے اب لگاتار 5 روز تک سی این جی سے محروم ہوجائیں گے۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رواں ہفتے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزدو دو دن کے دورانیئے سے مجموعی طور پر 4 روز کے لیے بند ہونے تھے۔شیڈول کے مطابق آج صبح 8 بجے بند ہونے والے اسٹیشنز کی سرکاری بندش جمعرات کو ختم ہو جاتی لیکن اس روز سی این جی اسٹیشنز مالکان نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر سمیر گلزار کا کہنا کہ پمپس کی 4 روز گیس کی سرکاری بندش اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ جمعے اور ہفتے کو پھر 48 گھنٹے کے لیے سی این جی کی سرکاری بندش شروع ہوجائے گی اور اس طرح مجموعی طور پر 5 روز عوام کو سی این جی کا ناغہ برادشت کرنا پڑیگا۔

مزید خبریں :