پاکستان
17 ستمبر ، 2013

پشاور کے ڈاکٹروں نے تین تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کردی

پشاور کے ڈاکٹروں نے تین تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کردی

پشاور…پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر پشاور کے ڈاکٹروں نے تینوں تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کردی ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد کمپلیکس میں او پی ڈی اور وارڈ کا بائیکاٹ کیا گیا ہے تاہم تینوں تدریسی اسپتالوں میں مریضوں کو صرف ایمرجنسی کور دی جا رہی ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی اور جائز مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا دائرہ صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

مزید خبریں :