پاکستان
17 ستمبر ، 2013

کراچی بے امنی کیس کی سماعت 19 ستمبر تک موخر کر دی گئی

کراچی بے امنی کیس کی سماعت 19 ستمبر تک موخر کر دی گئی

کراچی…سپریم کورٹ نے اپنے روسٹر میں تبدیلی کرتے ہوئے کراچی بے امنی کیس کی سماعت 19 ستمبر تک موخر کر دی ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سمیت تمام فریقین کو 19 ستمبر کے لئے نوٹسس جاری کر دیئے ہیں۔کراچی بے امنی کیس کی سما عت 18 ستمبر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونا تھی، تاہم اب ایک دن کی تاخیر سے 19 ستمبر کو مزکورہ کیس کی سماعت ہو گی۔سپریم کورٹ کے لارجر بینچ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے کراچی بے امنی کیس میں تمام فریقین کو نوٹسس جاری کر دیئے ہیں۔ فریقین میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی درخواست پر ان کو بھی فریق بناتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کسٹم، کوسٹ گارڈز اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حکام کو بھی 19 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :