پاکستان
17 ستمبر ، 2013

اوکاڑہ: باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیٹی کوآگ سے جلا دیا

اوکاڑہ: باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیٹی کوآگ سے جلا دیا

اوکاڑہ…اوکاڑہ میں نوجوان لڑکی پراسرار طور پر جھلس گئی۔ متاثرہ لڑکی کی بہن نے الزام لگایا کہ ان کے والد نے تیل چھڑک کر آگ لگائی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد اور والدہ کے درمیان رشتے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔اوکاڑہ کے گاوٴں 52 ایل ٹو کی رہائشی نوجوان لڑکی کے جھلسنے کا معاملہ معمہ بن گیا۔ ایس ایچ او صدر محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والے اور گاوٴں کے لوگ کہتے ہیں کہ جلنے والی لڑکی کی شادی والدہ اپنے رشتے داروں میں جب کہ والد اپنے رشتے داروں میں کرنا چاہتا تھا۔ میاں بیوی میں اسی بات پر جھگڑا ہوا۔ لڑکی مشتعل ہو گئی اس نے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ ادھر لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کو آگ والد نے لگائی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی 80 فیصد تک جل چکی ہے،اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :