17 ستمبر ، 2013
پشاور…پشاور میں 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے 6گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ چوری کی 3وارداتیں ہوئیں۔ پولیس کے مطابق گلبہار، بڈھ بیر اور دیگر مقامات سے 6گاڑیا ں چوری کی گئیں جبکہ فالکن کالونی، خزانہ اور گلبرگ کے علاقو ں میں تین گھروں کا چوروں نے صفایا کردیا۔ پشتہ خرہ کے علاقے سے ایک لڑکی اغواکرلی گئی جبکہ حمزہ نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ نواحی علاقے میاں گجر میں رہزنو ں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔