پاکستان
17 ستمبر ، 2013

زیادتی کی شکار بچی کو گنگا رام اسپتال لانے والے شخص کا خاکہ جاری

زیادتی کی شکار بچی کو گنگا رام اسپتال لانے والے شخص کا خاکہ جاری

لاہور…لاہور پولیس نے سفاکیت کا نشانہ بننے والی کم سن بچی کو گنگا رام اسپتال میں لانے والے شخص کا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تیار کیا گیا خاکہ جاری کیا ہے، دوسری جانب لاہور میں زیادتی کا شکار پانچ سالہ بچی کا علاج سروسز اسپتال میں جاری ہے۔ اعضاء کی تھراپی کے لیے جدید نرو اسٹیمولیٹر منگوا لیے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج بچی کے متاثرہ اعضاء کی تھراپی کی جا رہی ہے، بچی کی جلد صحت یابی، اعصاب کی بحالی اور نارمل کارکردگی کے لیے نرو اسٹیمولیٹر منگوایا گیا ہے۔ جدید نرو اسٹیمولیٹرکی مدد سے بچی کوفالج سے بچانے میں بھی مدد مل سکے گی۔

مزید خبریں :