پاکستان
17 ستمبر ، 2013

ترکی نے اپنے سب سے بڑے اعزاز تمغہ جمہوریت سے وزیراعظم نواز کو نوازدیا

ترکی نے اپنے سب سے بڑے اعزاز تمغہ جمہوریت سے وزیراعظم نواز کو نوازدیا

انقرہ…وزیراعظم نواز شریف کو ترکی کا سب سے بڑا سول اعزاز تمغہ جمہوریت دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔ انقرہ میں ترکی کے صدر عبداللہ گل نے وزیراعظم نواز شریف کو ترکی کے سب سے بڑے اعزاز تمغہ جمہوریت سے نوازا۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کی دوستی پر فخر ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تمغہ جمہوریت دینے پر ترک صدر عبداللہ گل کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ یہ تمغہ ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے لیے پاکستانی عوام کے دلوں میں خصوصی محبت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترک قیادت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے، ان کا دورہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ تقریب میں ترک وزیراعظم طیب اردگان نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :