18 ستمبر ، 2013
کراچی…جیو اور جنگ کے تعاون سے جاری اسٹیج ڈرامہ ”اندھیرا اجالا“ ٹی وی کے مشہور ڈرامے اور اس کے یادگار کرداروں کو خراج تحسین پیش کرتا آرٹینمنٹ کا اردو کھیل ہے جو شفقت خان کی تحریر ہے اورفلم اسٹار شان نے پروڈیوس کیا ہے ۔اس کے ڈائریکٹر ہیں ٹیلنٹیڈ فنکار اور اداکار عمر سلطان۔ پولیس کے موجودہ حالات اور تھانوں میں ہونے والے واقعات کی ہلکے پھلکےentertaining مگر معنی خیز انداز میں عکاسی کرتے اردو کے اس کھیل میں ماضی کے کردار کرم داد کا بیٹا صنم داد اور جعفر حیسن کا بیٹا عارف حیسن اپنے والد کے بعد تھانے کو سنبھالتے نظر آتے ہیں۔