20 ستمبر ، 2013
کراچی …ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران13 لاکھ ڈالر کا معمولی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 13لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10ارب 37 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے پاس 5 ارب 11 کروڑ 82 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب 25 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کی وصولی کے باوجود زر مبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اس کی سرکولیشن انتہائی کم رہی جس کے باعث ڈالر بینکوں تک نہیں پہنچ سکا۔