کاروبار
20 ستمبر ، 2013

3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، گھر کا چولھا بجھ گیا، پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا شکوہ

3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، گھر کا چولھا بجھ گیا، پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا شکوہ

کراچی …پاکستان اسٹیل کے بیل آوٴٹ پیکیج کی منظوری کو دو ہفتے گزر گئے مگر اس سلسلے میں ادارے کو کوئی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے، شدید ترین مالی بحران کے باعث اسٹیل ملز میں خام مال کی شدید قلت ہے اور ملازمین 3 ماہ تنخواہوں کے لیے ترس رہے ہیں۔7 ستمبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے لیے 2.9 ارب روپے کی منطوری دی تھی، جس میں سے 1.5 ارب روپے فوری طور پر ملنے تھے۔ 1 ارب روپے ملازمین کی تنخواہوں اور 50 کروڑ روپے خام مال کے لیے جاری ہونا تھے مگر 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود اسٹیل ملز کو یہ رقم نہیں دی جاسکی ہے۔خام مال کی کمی کے باعث پاکستان اسٹیل کی پیداوار اس وقت استعداد کا تقریباً 10 فیصد رہ گئی ہے جبکہ ملازمین 3 ماہ کی اجرتوں کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :