22 ستمبر ، 2013
جوہربارو…ملائیشیامیں ہونے والے سلطان آف جوہرجونیئرہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریاکوتین صفر سے ہرادیا۔ پاکستان اورجنوبی کوریاکے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں پاکستان کودلبرحسین نے برتری دلائی ،جسے کچھ ہی دیربعدمحمدعمیر نے دوگناکردیا۔پاکستان کیلئے تیسرا گول بھی دلبرحسین نے اسکورکیا۔یوں پاکستان ٹیم تین صفرسے جیت گئی۔کل پاکستان کامیچ انگلینڈسے ہوگا۔