صحت و سائنس
24 ستمبر ، 2013

کراچی میں گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران 77 افراد ڈینگی میں مبتلا

کراچی میں گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران 77 افراد ڈینگی میں مبتلا

کراچی…کراچی میں گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران 77 افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے بعد شہر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔شہر میں ڈینگی اپنی شدت سے لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں77 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔جبکہ اب تک گیا رہ افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت بھی ڈینگی کے خلاف کو ئی مثبت اقدامات نہیں کر پا یا ہے۔نہ ہی مکمل طور پر انسداد ڈینگی کا اسپرے کیا جا رہا اور نہ ہی سرکاری اسپتالوں میں مکمل کٹس فراہم کیں گئیں ہیں۔

مزید خبریں :