25 ستمبر ، 2013
سوات…سوات میں ڈینگی نے بچے سمیت مزید 3افراد کی جان لے لی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ سیدو شریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق ڈینگی وائرس سے ایک بچے سمیت 2 مریض انتقال کر گئے ۔ ایک مریض مینگورہ میں جان کی بازی ہار گیا ، ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 127مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد سو ات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 22 ہوگئی ہے، سیدو شریف اسپتال میں 246 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 6 خواتین سمیت 24 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔